26 ستمبر 2013 - 20:30
ایران پاک گیس منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا/ امریکی ڈرون کے خلاف آواز اٹھائیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکی اعتراض کے باوجود پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ آگے بڑھایا جائے گا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل“ کو انٹرویو میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کی قانونی رائے ہے کہ گیس پائپ لائن پابندیوں کے برخلاف نہیں ہے۔ پاکستان کو اپنے پاور پلانٹس چلانے کے لئے گیس کی اشد ضرورت ہے اس لئے پاکستان اس منصوبے پر عمل کرے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان نے آئندہ سال کے آخر تک گیس پائپ لائن مکمل نہ کی تو اسے ایران کو یومیہ 30 لاکھ ڈالر جرمانہ دینا ہوگا۔پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اس انٹرویو میں امریکا کے ساتھ تعلقات میں دراڑ پڑنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی ڈرون حملوں کیخلاف بھی آواز اٹھائیں گے ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر حکومت اورت حریک طالبان کے درمیان امن معاہدے کیلیے پیشرفت ہوتی ہے تو طالبان کو ہتھیار رکھنے ہوں گے، دہشت گردی سے لاتعلقی کا اظہار کرنا ہوگا اور پاکستانی آئین کو قبول کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲